• صفحہ اول>>سیاست

    چین کی جانب سے جاپانی سویلین طیارے  کی چین کی فضائی حدود میں دراندازی کی سخت مخالفت

    (CRI)2025-05-04

    4 مئی کو چینی وزارت خارجہ کے شعبہ ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل لیو جن سونگ نے جاپانی سویلین طیارے کی چین کے جزیرے دیاؤیو کی فضائی حدود میں دراندازی پر، چین میں جاپانی سفارت خانے کے چیف منسٹر اکیرا یوکوجی کے ساتھ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور جاپانی فریق پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکے اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کی بھرپور حفاظت کرے گا۔ 3 مئی کو جاپان میں چین کے سفیر وو جیانگ ہاؤ نے جاپانی نائب وزیر خارجہ کینہیرو فناکوشی سے اس حالیہ دراندازی پر شدید احتجاج کیا۔

    3 مئی کو چینی کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈے جون نے اطلاع دی کہ اسی دن ایک جاپانی سویلین طیارہ صبح 11 بج کر 19 منٹ پر دیاؤیو داؤ جزائر کے اوپر غیر قانونی طور پر چین کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ان فضائی حدود سے واپس نکل گیا ، اس دوران چینی کوسٹ گارڈ کا ایک جہاز دیاؤیو داؤ جزائر کے پانیوں میں معمول کی گشت پر تھا۔ چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز نے فوری طور پر قانون کے مطابق اس کے خلاف کنٹرول کے ضروری اقدامات کیے ، اور اسے واپس جانے کے لئے وارننگ دی۔ دیاؤیو داؤ اور اس سے ملحقہ جزیرے چین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ہم جاپانی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ایسی تمام غیر قانونی سرگرمیاں روک دے۔ چائنا کوسٹ گارڈ چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے دیاؤیو داؤ جزائر کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

    زبان