• صفحہ اول>>سیاست

    بھارت اور پاکستان امن و استحکام کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تحمل اور برداشت سے کام لیں،چینی وزارت خارجہ کی اپیل

    (CRI)2025-05-07

    7 مئی کو منعقدہ چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ حالیہ دنوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔بھارت نے 7 تاریخ کی رات پاکستان میں متعدد اہداف پر فوجی حملے کیے، جس پر پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ چین کا اس پر کیا تبصرہ ہے؟

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نے آج صبح بھارتی فوجی کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ بھارت اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں جو ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے، اور دونوں چین کے ہمسایہ ممالک ہیں۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔ ہم بھارت اور پاکستان سے امن و استحکام کی خاطر برداشت اور تحمل سے کام لینے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

    زبان