• صفحہ اول>>سیاست

    چین نے امریکہ کے ساتھ اعلی سطحی تجارتی  مذاکرات پر اپنا موقف پھر واضح کیا

    (CRI)2025-05-08

    8 مئی کو منعقدہ چینی وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں، ترجمان حہ یا ڈونگ نے چین-امریکہ اقتصادی اور تجاری اعلی سطحی مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ چین کا امریکہ کی طرف سے غیر ضروری طور پر ٹیرف عائد کرنے کی مخالفت کرنےکا موقف مستقل ہے۔ اگر امریکہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے، تو اسے یکطرفہ ٹیرف اقدامات کی وجہ سے امریکہ اور دنیا پر پڑنے والے سنگین منفی اثرات کو تسلیم کرنا ہوگا، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی اصولوں، انصاف اور عقلی آوازوں کو تسلیم کرنا ہوگا، مذاکرات کے لئے اچھی نیت دکھانی ہوگی، اور غلط اقدامات کو درست کرنے اور یکطرفہ ٹیرف ختم کرنے جیسے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے، تاکہ چین کے ساتھ مل کر باہمی تشویش کے امور کو برابری پر مبنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ اگر امریکہ کی جانب سے بات کچھ اور ہو اور عمل بالکل کچھ اور ، یہاں تک کہ مذاکرات کے بہانے دباؤ جاری رکھنے کی کوشش کی جائے، تو چین ہرگز اسے قبول نہیں کرے گا اور نہ ہی اصولی موقف یا بین الاقوامی انصاف کو قربان کر کے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کرے گا۔

    زبان