مقامی وقت کے مطابق 8 مئی کی صبح چینی صدر شی جن پھنگ نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ وسیع پیمانے پر ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن نے تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
دونوں صدور نے "جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ، عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر نئے دور میں چین-روس جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے مشترکہ اعلامیے "پر بھی دستخط کیے۔
صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن نے مشترکہ طور پر صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔