روس کی وزارت دفاع کی دعوت پر، مقامی وقت کے مطابق 9 مئی کو چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کے 119 اہلکاروں نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی پریڈ میں شرکت کی۔ پریڈ میں شریک پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کے اہلکار جب ریڈ اسکوائر سے گزرے تو چینی صدر شی جن پھنگ نے اٹھ کر انہیں سلام کیا۔