7 سے 10 مئی تک چین کے صدر شی جن پھنگ نے روس کا سرکاری دورہ کیا اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی اسیوں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ دورے کے اختتام پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ صدر شی جن پھنگ کا روس کا گیارہواں کامیاب دورہ ہے ۔ صدر شی نے تقریباً 20 دو طرفہ اور کثیر الجہتی سرگرمیوں میں شرکت کی، جس نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ چین-روس تعلقات مضبوط ہیں، دوسری جنگ عظیم کی فتح کی کامیابیوں کو چیلنج نہیں کیا سکتا اور دنیا کو انصاف کی ضرورت ہے۔
وانگ ای کا کہنا تھا کہ اس دورے کی سب سے اہم سیاسی کامیابی دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان جدید دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہیں ، جس نے اگلے مرحلے میں چین روس تعلقات کی ترقی کے لیے نئی اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک دونوں ممالک قریبی تعاون جاری رکھیں گے، بین الاقوامی نظم و نسق اور عالمی انصاف تباہ نہیں ہوگا اور طاقت کی سیاست کامیاب نہیں ہوگی۔وانگ ای نے کہا کہ دنیا کے امن پسند لوگوں کو دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو یاد رکھنا ہوگا جو لوگوں کے خون اور کئی زندگیوں سے لکھی گئی ہے اور دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کا دفاع کرتے ہوئے حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا ہوگا۔