• صفحہ اول>>سیاست

    جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی  فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو  جاری

    (CRI)2025-05-13
    جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی  فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو  جاری

    چین کی ریاستی کونسل کے نیوز آفس نے 13 مئی کو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو جاری کیا۔

    یہ لوگو دیوار چین، زیتون کی شاخوں، روشنی، "80" کے عدد، اور وقت "1945—2025" پر مشتمل ہے۔

    دیوار چین پوری قوم کی متحد جدوجہد کا نشان ہے، جو یہ بتاتا ہے کہ حب الوطنی پر مبنی عظیم قومی روح ہی جنگی فتح کا فیصلہ کن عنصر ہے۔

    زیتون کی شاخیں چینی عوام کی سخت محنت اور جدوجہد کے بعد حاصل کردہ فتح کی علامت ہیں، جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ چین کی عوام مختلف ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر امن کی قدر کرتے ہیں اور اس کی حفاظت کرتے ہیں۔

    لوگو میں روشنی سے فتح کے ایک دروازے کی تشکیل دی گئی ہے،جس سے مراد یہ ہے کہ چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ اور دنیا کی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح، حق کی برائی پر ، روشنی کی تاریکی پر ، اور ترقی کی رجعت پسندی پر عظیم فتح ہے۔ اس سے یہ بھی مراد ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مضبوط قیادت میں، چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کا مستقبل بے حد روشن ہے۔

    زبان