• صفحہ اول>>سیاست

    فینٹینیل  محصولات کے جواب میں چین کے جوابی اقدامات ابھی بھی موثر ہیں، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2025-05-14

    14 مئی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی طرف سے فینٹینیل کے بہانے چین پر عائد 20فیصد اضافی محصولات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں چین اور امریکہ کے درمیان جنیوا میں معاشی و تجارتی مذاکرات میں مثبت اتفاق رائے طے کیا گیا ہے اور دو طرفہ محصولات کے معیار میں نمایاں کمی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ امریکہ نے فینٹینیل کا بہانہ بنا کر چین پر بلاوجہ دو مرحلے میں محصولات عائد کیے ہیں جس کے جواب میں چین نے فوری طور پر محصولاتی اور غیر محصولاتی اقدامات اختیار کیے تاکہ اپنے جائز حقوق کا دفاع کیا جا سکے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات ابھی بھی موثر ہیں۔

    زبان