چودہ مئی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے جان لیسیان ساوی ڈی توف کو توگو کے صدر اور فاؤرے مینہ سنبی کو توگو کے وزراء کی کونسل کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ2024 میں چین افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ کے دوران چین اور توگو کے تعلقات کو جامع اسٹریجک شراکت داری کے تعلقات تک لے جایا گیا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین توگو تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور توگو کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر چین افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ میں حاصل کردہ ثمرات کو عملی طور پر اپنا کر اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین توگو جامع اسٹریجک شراکت داری کے تعلقات کو گہر ا کرنے کے لئے تیار ہیں تا کہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کو مزید بہتر کیا جا سکے ۔
اسی دن چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی فاؤرے مینہ سنبی کو توگو کے وزراء کی کونسل کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔