• صفحہ اول>>سیاست

    چینی قدیم ریشمی کتاب کی امریکہ سے واپسی پر چینی وزارت خارجہ کا مثبت ردعمل

    (CRI)2025-05-20

    19 مئی کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی قدیم ریشمی کتاب کی ملک واپسی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسے ایک خوش خبری قرار دیا ۔

    ترجمان نے کہا کہ یہ دستاویز چین میں اب تک دریافت شدہ سب سے قدیم ریشمی کتاب ہے اور کلاسیکی اعتبار سے پہلی قدیم کتاب ہے، جو بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی ثقافتی آثار کی کامیاب واپسی کے لیے چین کے عملی اقدامات کی ایک مثال ہے، اور چین کی تجویز کے تحت بات چیت اور تعاون کے ذریعے گم شدہ ثقافتی آثار کے تحفظ اور واپسی کے تناظر میں ایک کامیاب عمل ہے۔ ہم ثقافتی اور میوزیم اداروں جیسے امریکی سمتھسونین انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان مساوات اور احترام کی بنیاد پر بات چیت اور تعاون ، باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کرسکتا ہے۔ ہم دونوں فریقوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، افرادی تعلقات کو فروغ دینے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

    زبان