• صفحہ اول>>سیاست

    چپ برآمدی کنڑول کےحوالے سے  امریکہ کے  بیانات پر چین کا رد عمل

    (CRI)2025-05-20

    19مئی کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چپ برآمدی کنٹرول کی ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں امریکی محکمہ تجارت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے متعلقہ رہنما خطوط جاری کرنے کے بعد چین نے چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے ذریعے ہر سطح پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے اس عمل نے جنیوا میں چین اور امریکہ کے مابین اعلی سطحی مذاکرات کے اتفاق رائے کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور چین نے امریکہ سے اپنی غلطیوں کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے گائیڈ لائنز کی پریس ریلیز کے متعلقہ الفاظ کو ایڈجسٹ کیا ہے لیکن اس سے امتیازی اقدامات اور گائیڈ لائنز کی مارکیٹ کو مسخ کرنے کی نوعیت تبدیل نہیں ہوئی ہے.

    ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بے بنیاد الزامات پر چین کی چپ مصنوعات پر کنٹرول سخت کیا ہے اور یہاں تک کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے چین میں چین کی اپنی چپس کے استعمال میں بھی مداخلت کی ہے جو کہ یکطرفہ غنڈہ گردی کی ایک کارروائی ہے اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نےکہا کہ اس طرح کے یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدام کا مطلب دوسرے ممالک کو دباؤ میں لانا اور انہیں تنہا کرنے کی کوشش ہے جو بالآخر خود امریکہ کی صنعتی مسابقت کو نقصان پہنچائے گی اور اس کا نتیجہ اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط اقدامات کو درست کرے اور چین کے خلاف اپنے امتیازی اقدامات بند کرے۔ اگر امریکہ اسی راستے پر چلے گا تو چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا۔

    زبان