• صفحہ اول>>سیاست

    لی شو لے کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے وفد کا دورہ مصر

    (CRI)2025-05-21

    مصر کی نیشن فیوچر پارٹی کی دعوت پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے وفد نے 17 سے 20 مئی تک مصر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران لی شو لے نے مصری ایوان نمائندگان کے اسپیکر حنفی علی جبلی ، مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی اور نیشن فیوچر پارٹی کے رہنما اور ایوان نمائندگان کے اول نائب اسپیکر احمد سعد الدین اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔چینی وفد نے چین اور مصر کے درمیان تہذیبی تبادلوں کے سمپوزیم میں بھی شرکت کی۔

    لی شو لے نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین مصر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت فروغ مل رہا ہے۔ چین مصر کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کے سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، اعلیٰ معیار اور عملی تعاون کو فروغ دینے، بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تعاون کو مضبوط بنانے اور ثقافت، سیاحت، ذرائع ابلاغ ، اشاعت اور تھنک ٹینکس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنےکے لئے تیار ہے تاکہ نئے دور میں چین مصر ہم نصیب معاشرے کو تشکیل دیا جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ چین عرب لیگ کے ساتھ مل کر چین عرب تعلقات کی ترقی کے مسلسل فروغ کا خواہاں ہے۔

    مصری فریق نے کہا کہ چین مصر اور افریقی ممالک کا سب سے مخلص دوست اور شراکت دار ہے۔ انہوں نے طویل مدتی اور قابل قدر حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مصر ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتا ہے اور چین کی قومی وحدت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ مصر چین کے ساتھ مل کر ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، عملی تعاون کو وسعت دینے، کثیر الجہتی تعاون اورہم آہنگی کو مضبوط بنانےکے لئے تیار ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جائے.عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ عرب لیگ چین عرب ممالک کے دوسرے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد او رعرب چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

    زبان