چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای 28 سے 29 مئی تک صوبہ فوجیان کے شہر شیامین میں منعقد ہونے والے چین۔ بحر الکاہل جزائر ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے 11 جزائر ممالک بشمول کیریباتی، ٹونگا، نورو، جزائر سولومن، پاپوا نیو گنی اور فجی کے وزرائے خارجہ یا نمائندے اور بحرالکاہل جزائر فورم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔