• صفحہ اول>>سیاست

    چین کا ڈبلیو ٹی او میں امریکہ کے " مساوی محصولات" پر تشویش کا اظہار اور کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ

    (CRI)2025-05-22

    20 سے 21 جولائی تک ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے 2025 کا جنرل کونسل کا دوسرا اجلاس جنیوا میں منعقد کیا۔ اجلاس کے پہلے روز چین نے "موجودہ صورتحال میں کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت سے متعلق بیان" پر ایک تحریری تجویز پیش کی، جس میں امریکہ کے " مساوی محصولات" کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا اور ڈبلیو ٹی او کے ممبران کو اجتماعی طور پر جواب دینے کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔

    تحریری تجویز میں چین نے کہا کہ ایک کھلا، مستحکم اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کرتا ہے۔ تجارتی تناو کے جواب میں چین نے ڈبلیو ٹی او کے لیے "استحکام کو اولیت، ترقی کو ترجیح اور اصلاحات کو اہمیت دینے کی بنیاد پر کام کرنے کے خیالات پیش کئے ہیں ۔

    چین کی اس تجویز کو وسیع پیمانے پر حمایت ملی ہے ۔ پاکستان ، برازیل، روس، اینٹیگوا اور باربوڈا سمیت ڈبلیو ٹی او کے دیگر ارکان نے یکطرفہ پالیسی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا، عالمی تجارتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے چین کی تجویز کی تائید کی، اور خاص طور پر نشاندہی کی کہ ارکان کو ڈبلیو ٹی او کے "سب سے پسندیدہ ملک " کی پالیسی پر عمل کرنا چاہئے، ڈبلیو ٹی او اصلاحات کو فروغ دینا چاہئے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنا اور مضبوط بنانا چاہئے، اور موجودہ تجارتی بحران کا مؤثر جواب دینا چاہئے.

    زبان