• صفحہ اول>>سیاست

    چین کی صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت

    (CRI)2025-05-23

    بائیس تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی۔ اس حملے میں 5 افراد جاں بحق، 38 زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت اسکول وین پر حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ ہم جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔چینی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مخالفت کرتی ہے، اور حکومت پاکستان کو معاشرتی استحکام کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مستقل حمایت فراہم کرتی رہے گی۔

    زبان