چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو دہ جون نے کہا کہ 21 مئی کو، فلپائن کی دو سرکاری کشتیاں چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے نان شا جزائر میں زوبی ریف اور تیئے شیئن ریف کے پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئیں ۔ چائنا کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے قانون کے مطابق فلپائنی کشتیوں کے خلاف کنٹرول اقدامات کیے اور متعلقہ حدود میں پیشہ ورانہ، معیاری، منطقی اور قانونی طزر عمل اپنایا ۔اسی دوران فلپائنی کشتیاں بار بار سخت انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے چین کی ساحلی گشتی کشتی کے قریب انتہائی خطرناک انداز سے آئیں ، جس کی وجہ سے ٹکراو ہوا، اور اس کی مکمل ذمہ داری فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔
چین کو نان شا جزائر اور اس سے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خود مختاری حاصل ہے۔ فلپائن کی کارروائیاں چین کی علاقائی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جو کہ " بحیرہ جنوبی چین کے تمام فریقین کے طرز عمل کے اعلامیے" کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور بحیرہ جنوبی چین کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر خلاف ورزیاں بند کرے۔ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق اپنے پانیوں میں اپنے حقوق کے تحفظ کی کارروائیاں جاری رکھے گی۔