کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں ثقافتی اخلاقی ترقی کے بارے میں اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مادی خوشحالی اور ثقافتی و اخلاتی ترقی کے درمیان ہم آہنگی چینی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظریے کو مضبوط بنانا ضروری ہے تاکہ سوشلزم کی بنیادی اقدار پر وسیع پیمانے پر عمل کیا جاسکے۔ لوگوں کی روحانی دنیا کی مسلسل آبیاری اور اُن کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ثقافتی اخلاقی مربوط ترقی کو فروغ دینا، شہری اخلاقیات کی تعمیر کو مضبوط بنانا، مثبت اور پاکیزہ سماجی رجحان کو تشکیل دینا ضروری ہے۔اعلیٰ معیار کی ثقافتی و اخلاقی ترقی کو فروغ دے کر ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے لیے مضبوط روحانی قوت فراہم کی جائے گی ۔
ثقافتی و اخلاقی ترقی کی قومی کانفرنس 23 مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے مستقل رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے سیکرٹری چھائی چی نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔