• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی جانب سے 20ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو کو مبارکباد کا پیغام

    (CRI)2025-05-26

    25 مئی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے 20 ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ یہ ایک نیا ترقیاتی نمونہ بنانے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور دنیا بھر کے ممالک کو مغربی چین کی ترقی کے مواقع کو شیئر کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہے۔

    شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ صرف اتحاد کے ذریعے ہی ہم جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور مل کر کام کرنے سے ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔ ہم اس ایکسپو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ممالک کے دوستوں کے ساتھ افہام و تفہیم کو مزید گہرا کرنے، دوستی کو بڑھانے اور تعاون کو گہرا کرنے، کثیرالطرفہ تجارتی نظام ، عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام اور ہموار آپریشن کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے اور عالمی معیشت کی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے نئی تحریک پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

    زبان