• صفحہ اول>>سیاست

    چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر تعلیم ہوائی جن پھنگ کی ایکواڈور کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

    (CRI)2025-05-26

    مقامی وقت کے مطابق 24 مئی کو ایکواڈور کے صدر نوبووا کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر تعلیم ہوائی جن پھنگ نے ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں صدر نوبووا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ 23 مئی کو نوبووا نے صدارتی محل میں ہوائی جن پھنگ سے ملاقات کی۔

    ہوائی جن پھنگ نے ایکواڈور کے صدر کو چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ ہوائی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ایکواڈور اچھے دوست اور شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ 45 برسوں کے دوران دوطرفہ تعلقات میں بتدریج ترقی ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چین ہمیشہ چین اور اایکواڈور تعلقات کی ترقی کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے۔ چین دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین اور ایکواڈور کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں مزید کامیابیوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے ایکواڈور کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

    نوبووا نے ہوائی جن پھنگ سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ سے اپنی مخلصانہ اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اور صدر شی جن پھنگ کا تقریب حلف برداری میں خصوصی ایلچی بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔ نوبووا نے کہا کہ ایکواڈور ہمیشہ ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل کرتا ہے اور نئی حکومت چین کے ساتھ مزید شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل گہرا کرنے کی بے تابی سے منتظر ہے۔

    زبان