• صفحہ اول>>سیاست

    چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی کویت کے ولی عہد الصباح سے ملاقات

    (CRI)2025-05-27
    چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی کویت کے ولی عہد الصباح سے ملاقات

    مقامی وقت کے مطابق 26 مئی کو چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور میں آسیان- چین- جی سی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران کویت کے ولی عہد الصباح سے ملاقات کی ہے۔

    لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین اور کویت کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور کویت کے قومی وژن 2035 کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، توانائی، سرمایہ کاری، گرین اکانومی، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے کویت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ چین اقوام متحدہ، چین- جی سی سی، شنگھائی تعاون تنظیم اور سی آئی سی اے جیسے کثیر الجہتی پلیٹ فارمز میں کویت کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، تاکہ بین الاقوامی طور پر زیادہ منصفانہ اور معقول ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور عالمی ہم آہنگی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جاسکے۔

    زبان