• صفحہ اول>>سیاست

    وانگ ای  نے چین -بحر الکاہل جزائر  ممالک  کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کے اتفاق رائے کے بارے میں بات کی

    (CRI)2025-05-29
    وانگ ای  نے چین -بحر الکاہل جزائر  ممالک  کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کے اتفاق رائے کے بارے میں بات کی

    28 مئی کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے شہر شیا من میں کریباتی کے صدر اور وزیر خارجہ مااماؤ کے ساتھ چین-بحرالکاہل جزائر ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

    اجلاس کے بعد وانگ ای اور مااماؤ نے صحافیوں سے ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں موجود فریقین نے صدر شی جن پھنگ اور بحرالکاہل جزائر ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی و علاقائی مسائل کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور پانچ نکاتی اتفاق رائے حاصل ہوا:

    سب سے پہلے، مساوی سلوک کو اپنانا۔ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ تمام ممالک، بڑے یا چھوٹے، برابر ہیں، اور بحرالکاہل جزائر ممالک کے ساتھ اپنے تبادلے میں ہمیشہ "چار مکمل احترام" کے اصول پر کاربند رہا ہے۔

    دوسرا، مشترکہ ترقی کو فروغ دینا۔ دونوں فریق بلیو پیسیفک 2050 کی حکمت عملی کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو قریب سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ چین جزائر ممالک کی معیاری مصنوعات کی چینی منڈیوں تک رسائی میں سہولت فراہم کرے گا، تاکہ جزائر ممالک چین کی انتہائی بڑی مارکیٹ کے منافع کو بانٹ سکیں۔

    تیسرا، عدل و انصاف کو فروغ دینا۔

    چوتھا، کھلے پن اور جامعیت کی حمایت کرنا۔ بین الاقوامی برادری کو آزادانہ طور پر ترقیاتی تعاون کے شراکت داروں کے انتخاب میں جزائر ممالک کی حمایت کرنی چاہیے۔

    پانچویں، باہمی سیکھنے اور باہمی حوالہ کی وکالت کر نا ۔ اس طرح ہم باہمی افہام و تفہیم اورحمایت کو بڑھا سکتے ہیں اور مشترکہ طور پر انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

    زبان