• صفحہ اول>>سیاست

    جنوب-جنوب تعاون ہمیشہ بیرونی تعاون کی ترجیحی سمت رہا ہے، چین

    (CRI)2025-05-31

    30 مئی کو ، اقوام متحدہ کے جنوب-جنوب تعاون فنڈ کی 30 ویں سالگرہ کی تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین فنڈ کے تحت ہونے والے عملی تعاون کے نتائج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔چین ہمیشہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی اقدامات کی مضبوط حمایت کرتا ہے، حقیقی کثیرالجہتی کے اصولوں پر قائم ہے، اور جنوب-جنوب تعاون کو اپنی بیرونی تعاون کی ترجیحی سمت کے طور پر برقرار رکھتا ہے۔

    چین نے واضح کیا کہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے طور پر، چین ہمیشہ عالمی جنوب کے خاندان کا ایک رکن رہے گا۔ چین نے فنڈ کو جنوب-جنوب تعاون کے بنیادی اصولوں پر قائم رہنے کی ترغیب دی اور تمام فریقین سے شراکت داری کو مضبوط بنانے اور باہمی فائدے کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی اپیل کی۔

    جنوب-جنوب تعاون فنڈ 1995 میں قائم کیا گیا تھا، جسے اقوام متحدہ کے جنوب-جنوب تعاون دفتر کے تحت چلایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے پائیدار ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینا ہے، تاکہ عالمی جنوب کے ممالک کو درپیش مشترکہ ترقیاتی چیلنجز کا حل نکالا جا سکے۔

    زبان