• صفحہ اول>>سیاست

    چین کی جانب سے افغانستان کو ویکسین کے عطیے کی تقریب کابل میں منعقد

    (CRI)2025-06-04

    حال ہی میں افغانستان کی حکومت کو چین کی جانب سے میننجائٹس ویکسین اور فلو ویکسین کا عطیہ دیا گیا۔ اس حوالے سے 2 جون کو ایک تقریب افغان دارالحکومت کابل میں منعقد ہوئی۔ چینی سفارت خانے کے کمرشل کونسلر اور افغان عبوری حکومت کے نائب وزیر صحت نے تقریب میں شرکت کی اور سرکاری سطح پر ویکسین حوالگی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے۔

    رپورٹس کے مطابق، اس امداد میں میننجائٹس ویکسین کی 33,000 خوراکیں اور فلو ویکسین کی 33,000 خوراکیں شامل ہیں، جن کی کل مالیت تقریباً 6.45 ملین یوآن ہے۔یہ تمام امدادی سامان 6 مئی کو افغانستان پہنچ چکا تھا۔

    زبان