3 جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن ) ورلڈ روبوٹ کارنیوال کا آغاز 2 جون کو پیر کے دن وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں ہوا، جس میں تقریباً 100 روبوٹس شامل تھے۔ اس میں پالتو روبوٹس، میک اپ کرنے والے روبوٹس، روبوٹک بینڈ اور دیگر جدید روبوٹکس ٹیکنالوجیز دکھائ گئیں۔ زائرین نے روبوٹس کے ساتھ تعامل کرتے ہوئے ٹیکنالوجی سے بااختیار زندگی کا تجربہ کیا۔