• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ نے غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی انسانی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کر دیا

    (CRI)2025-06-05

    4 جون کی سہ پہر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی صورتحال سے متعلق ایک قرارداد کے مسودے پر ووٹ دیا جو الجزائر نے عرب ممالک کی جانب سے تجویز کیا تھا۔ چودہ ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیا لیکن مستقل رکن امریکہ کی مخالفت کی وجہ سے قرارداد کومسترد کر دیا گیا۔

    قرارداد کے مسودے کو تمام غیر مستقل ارکان نے مشترکہ طور پر اسپانسر کیا ہے جس میں غزہ میں فوری اور غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ حماس اور دیگر گروہوں کے زیر حراست تمام یرغمالیوں کی فوری، باوقار اور غیر مشروط رہائی کی جائے ، اور غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر عائد تمام پابندیاں غیر مشروط طور پر ختم کر دی جائیں۔

    ووٹنگ سے قبل 10 غیر مستقل ارکان کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے سلووینیا نے کہا کہ یہ قرارداد غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے، خاص طور پر مارچ میں دشمنی آپریشن کی بحالی کے بعد صورتحال مزید شدید ہوئی ۔ سلامتی کونسل کو انسانی بحران سے نمٹنے میں اپنی ذمہ داریوں پر پورا اترنا ہوگا۔

    ویڈیوز

    زبان