• صفحہ اول>>دنیا

    یوکرین نے روس کو  خود  پر بم باری کا جواز فراہم کیا، ڈونلڈ ٹرمپ

    (CRI)2025-06-08

    روسی وزارت دفاع نے مقامی وقت کے مطابق 6 جون کو کہا کہ یوکرین کی "دہشت گردی کی کارروائیوں" کے جواب میں ، روسی فوج نے یوکرین کے اہداف پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 جون کو "ایئر فورس ون" پر کہا کہ "یوکرین نے پیوٹن کو یوکرین پر بمباری کرنے کا جواز فراہم کیا۔ امریکی سینیٹ میں روس کے خلاف سخت پابندیوں سے متعلق بل کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اسے استعمال کیا جائے یا نہیں، لیکن اگر ضرورت پڑی تو اسے استعمال کیا جائےگا۔ ادھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نےامریکی ٹی وی اے بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ ہفتے روسی ٹرک ڈرائیوروں نے نادانستہ طور پر روسی جنگی طیاروں پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کرنے کے لیے یوکرین کی جانب سے استعمال کیے جانے والے پلیٹ فارمز کو منتقل کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خصوصی آپریشن میں صرف یوکرین کے اپنے ہتھیار استعمال کیے گئے اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کوئی سازوسامان تعینات نہیں کیا گیا۔

    ویڈیوز

    زبان