• صفحہ اول>>دنیا

    بنگلہ دیش میں عام انتخابات اگلے سال اپریل میں ہوں گے

    (CRI)2025-06-08

    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹرمحمد یونس نےمقامی وقت کے مطابق 6 جون کو اعلان کیا کہ بنگلہ دیش میں عام انتخابات اپریل 2026 کے اوائل میں ہوں گے۔

    قوم سے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ بنگلہ دیش کا الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے ایک تفصیلی روڈ میپ جاری کرے گا او ر عبوری حکومت انتخابی ماحول کے قیام کے لئے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت نے منصفانہ انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے۔یاد رہے کہ 5 اگست 2024 کو بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کی حکومت نے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ 6 اگست کو بنگلادیش کی قومی اسمبلی تحلیل کر دی گئی تھی اور 8اگست کو محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

    ویڈیوز

    زبان