8 جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن ) چین میں روایتی چینی طب کے اعلیٰ درجے کے 95 فیصد سے زائد عوامی ہسپتالوں نے بچوں کی صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے بچوں کے لیے مخصوص شعبے قائم کر دیئے ہیں۔
روایتی چینی طب کی قومی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں متعلقہ اہلکاروں نے بتایا کہ 2023 کے آخر تک، ملک بھر میں تیسری سطح کے 95 فیصد اور ثانوی سطح کے 72 فی صد عوامی ہسپتالوں میں بچوں کے یونٹس قائم کیے جا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روایتی چینی طب کے استعمال سے بچوں کی عام بیماریوں کے علاج اور حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔انتظامیہ ایسے پائلٹ پروگرامز پر عمل درآمد کر رہی جو روایتی چینی طریقہ علاج سے بچوں کی صحت کے اہم مسائل جیسے موٹاپا، اسکولیو سس اور مائیوپیا سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
حکام کا ہدف ہے کہ نومبر 2025 تک تیسری سطح کے روایتی چینی طب کے تمام عوامی ہسپتالوں میں بچوں کے شعبے کا مکمل احاطہ کیا جائے اور روایتی چینی طب کے80 فیصد سے زائد ثانوی ہسپتالوں میں بچوں کے یونٹس قائم کیے جائیں۔