• صفحہ اول>>دنیا

    اسرائیلی فوج کی جانب سے  حماس کے رہنما محمد سنوار کی لاش ملنے کا اعلان

    (CRI)2025-06-09

    مقامی وقت کے مطابق 8 جون کو اسرائیلی دفاعی افواج کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، اسرائیلی سدرن کمانڈ نے ایک فوجی آپریشن میں تصدیق کی کہ اسے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما محمد سنوار کی لاش جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں یورپی ہسپتال کی زیر زمین سرنگ میں ملی ہے، اور بیان میں کہا گیا ہے کہ شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 31 مئی کو اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک بیان جاری کیا تھا،جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ رواں سال 13 مئی کو اسرائیلی دفاعی افواج اور اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی مشترکہ کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے رہنما محمد سنوار کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔

    محمد سنوار حماس کے مرحوم رہنما یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے۔ محمد سنوار گزشتہ سال اسرائیلی کارروائیوں کے دوران یحییٰ سنوار اور حماس کے عسکری ونگ کے سابق سربراہ محمد ڈیو کی ہلاکت کے بعد غزہ کی پٹی میں حماس کے فوجی ونگ کے سربراہ بنے تھے۔

    ویڈیوز

    زبان