16 جون کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایرانی جوہری مذاکرات کے امکانات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے ہمیشہ سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ایرانی جوہری مسئلے کے پرامن حل کی وکالت کی ہے۔ چین تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے اور بات چیت کو برقرار رکھنے، صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے اور ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی اور سفارتی تصفیے کو فروغ دینے کے لئے سازگار بیرونی ماحول پیدا کرنے کے لئے تیار ہے۔