• صفحہ اول>>سیاست

    تمام فریقوں کو جلد از جلد تنازع کے خاتمے کو فروغ دینا چاہیئے تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو، شی جن پھنگ

    (CRI)2025-06-18
    تمام فریقوں کو جلد از جلد تنازع کے خاتمے کو فروغ دینا چاہیئے تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو، شی جن پھنگ

    سترہ جون کو چینی صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین۔وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے دوران ازبک صدر شوکت میرزی یوئیف نے ملاقات کی۔

    دونوں سربراہان مملکت نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں یکدم کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور چین کو اس پر گہری تشویش ہے۔ ہم کسی بھی ایسے عمل کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ فوجی کارروائی مسائل کے حل کا راستہ نہیں ہے اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ عالمی برادری کے مشترکہ مفادات میں نہیں ہے۔ تمام فریقوں کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد تنازع کے خاتمے کو فروغ دیں تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔ چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

    زبان