21جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) تہذیبیں، تبادلے اور باہمی سیکھ کے ذریعے پروان چڑھتی اور پھلتی پھولتی ہیں۔چین اور وسط ایشیا نے صدیوں سے شاہراہ ریشم کی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کیا ہے، جس نے عالمی تہذیبی تبادلے، انضمام، اور ترقی میں تاریخی شراکت فراہم کی ہے۔ پیپلز ڈیلی آن لائن نے ثقافتوں کی سنگت: تنوع میں ہم آہنگی کے عنوان سے ایک ویڈیو تیار کی ہے، جو چین اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین ثقافتی تبادلوں اور باہمی سیکھ کے ذریعے بننے والی شاندار کہانیوں اور گہرے تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔ مستقبل کیے لیے، چین اور وسط ایشیا ئی ممالک یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی ہزاروں سالہ دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ کریں گے اور مل کر ایک روشن مستقبل تشکیل دیں گے ، تاکہ تہذیب کا چراغ تمام انسانیت کے لیے درست راستے روشن کرے۔