• صفحہ اول>>سیاست

    چائنا میڈیا گروپ کے وفد کی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے حکام سے ملاقات

    (CRI)2025-06-24
    چائنا میڈیا گروپ کے وفد کی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے حکام سے ملاقات

    مقامی وقت کے مطابق 23 جون کو چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور ان کے وفد نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں آئی او سی کے اعزازی تاحیات صدر تھامس باخ اور آئی او سی کی نئی صدر کرسٹی کوینٹری سے ملاقات کی۔ فریقین نے جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

    شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، تھامس باخ کی حمایت سے، چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کاپی رائٹ معاہدوں، ایونٹ براڈکاسٹنگ، سگنل پروڈکشن، اور ثقافتی تبادلوں سمیت دیگر شعبوں میں اہم نتائج حاصل کیے ہیں، اور شراکت داری مسلسل گہری ہوتی جا رہی ہے۔ آج ہی، سی ایم جی نے اطالوی اولمپک کمیٹی اور میلان اولمپک تنظیم کمیٹی کے ساتھ تعاون پر دستخط کرتے ہوئے 2026 میلان-کورٹینا ڈی امپیزو سرمائی اولمپکس کا نشریاتی ادارہ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 2026 میلان سرمائی اولمپکس کے " 8k سگنل پروڈکشن" میں شامل دنیا کی واحد میڈیا تنظیم کی حیثیت سے ،سی ایم جی نومنتخب صدر کرسٹی کوینٹری کی رہنمائی میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا منتظر ہے تاکہ عالمی ناظرین کو سرمائی کھیلوں کا ایک شاندار آڈیو ویژول تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

    زبان