• صفحہ اول>>سیاست

    چین امریکہ لندن مذاکرات کے فریم ورک پر چینی وزارت تجارت کا رد عمل

    (CRI)2025-06-29

    حال ہی میں امریکی حکام اور میڈیا نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ نے جنیوا اتفاق رائے کو عمل میں لانے کے فریم ورک پر ایک اضافی مفاہمت طے کی ہے، جس کے تحت چین امریکہ کو ریئر ارتھ کی برآمدات کو تیز کرے گا اور امریکہ چین پر عائد کچھ پابندیوں کو ختم کرے گا۔

    اس پر ردِعمل دیتے ہوئے چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کی معاشی و تجارتی ٹیموں نے 9 سے 10 جون کو لندن میں بات چیت کی، جس میں دونوں صدور کے 5 جون کی ٹیلی فونک گفتگو میں طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد اور جنیوا میں ہونے والی تجارتی بات چیت کے نتائج کو مستحکم کرنے کے فریم ورک پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

    لندن مذاکرات کے بعد، چین اور امریکہ کی ٹیموں نے قریبی رابطہ برقرار رکھا۔ حالیہ دنوں میں منظوری کے حصول کے بعد، فریقین نے فریم ورک کی تفصیلات پر مزید تصدیق کی۔ چین قانونی طریقہ کار کے تحت شرائط پر پورا اترنے والی برآمدی درخواستوں کی منظوری دے گا، جبکہ امریکہ چین پر عائد بعض پابندیوں کو ختم کرے گا۔

    ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ، چین کے ساتھ مل کر دونوں صدور کے 5 جون کی گفتگو میں طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے کی روشنی میں چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کو مزید مؤثر بنائے گا، باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دے گا، غلط فہمیوں کو کم کرے گا، تعاون کو مضبوط کرے گا، اور چین-امریکہ معاشی و تجارتی تعلقات کو صحت مند، مستحکم اور پائیدار انداز میں بڑھانے کے لیے مل کر کام کرے گا۔

    زبان