• صفحہ اول>>سیاست

    چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر پابندیاں عائد کر دیں

    (CRI)2025-07-01

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یکم جولائی کو اعلان کیا کہ چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر پابندیاں عائد کردی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلپائن میں بعض چین مخالف سیاست دانوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر چین سے متعلق معاملات میں بدنیتی پر مبنی الفاظ اور افعال کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے چین کے مفادات اور چین فلپائن تعلقات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ چینی حکومت قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر چین سے متعلق معاملات میں برا رویہ اپنانے پر ان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور انہیں چائنیز مین لینڈ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    زبان