7 جولائی کو، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے ثقافت کا 22 بائیسواں اجلاس اور سیاحت کے محکموں کے سربراہان کےاجلاس چین کے شہر چھنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئے۔ چین نے گردشی صدارتی ملک کے طور پر اجلاس کی صدارت کی۔ ایس سی او کے 10 رکن ممالک کے ثقافتی اور سیاحتی محکموں کے سربراہان اور نمائندوں اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نے اجلاس میں شرکت کی۔
مندوبین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون تیزی سے بڑھاہے جس سے مختلف ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ ملا ہے۔ یہ بحی اتفاق ہوا کہ ایس سی او کو "شنگھائی اسپرٹ" کو آگے بڑھانا، متنوع تہذیبوں کا احترام کرنا، سیاحتی تعاون کو گہرا کرنا اور مشترکہ ترقی کو حاصل کرنا چاہیے۔ رکن ممالک آئندہ ایس سی او تھیئن جن اجلاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں ایس سی او کی طاقت میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔
اسی شام، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے آرٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب اور یوتھ کنسرٹ چھنگ ڈاؤ اولمپک سیلنگ سینٹر میں منعقد ہوئی۔