چینی صدر شی جن پھنگ نے 12 جولائی کو کیریباتی کے صدر تانیتی ماموا کو کیریباتی کی آزادی کی 46 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2019 میں چین اور کیریباتی کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے اور نتیجہ خیزثمرات برآمد ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور صدر تانیتی ماموا کے ساتھ مل کر سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے، عوامی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔