• صفحہ اول>>سیاست

    چین کی جانب سے جاپان کے "ڈیفنس وائٹ پیپر" میں چین سے متعلق مواد کی شدید مخالفت

    (CRI)2025-07-16

    جاپان نے حال ہی میں 2025 کا "ڈیفنس وائٹ پیپر" شائع کیا، جس میں چین کو "غیر معمولی بڑا اسٹریٹجک چیلنج" قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے،چینی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بین نے کہا کہ جاپان خود پر عائد فوجی پابندیوں کو کم کرنے کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے اور "چائنا تھریٹ" کو بڑھا چڑھا کر بیان کر رہا ہے ، جو کہ چین کے داخلی امور میں کھلی مداخلت ہے۔ چین کی جانب سے اس پر سخت ناپسندیدگی اور شدید مخالفت کا اظہار کیا گیا ہے اور جاپان سے سخت احتجاج بھی کیا گیا ہے۔اس سال چینی عوام کی جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔ 1945 میں تائیوان کی چین میں واپسی دوسری جنگ عظیم کی فتح کا ایک اہم حصہ اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم کا ایک اہم جزو ہے۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ تاریخ کے اسباق سے گہرا سبق سیکھے، چین کو بدنام کرنے اور الزام تراشی سے باز رہے، اور چین اور جاپان کے مابین چودہ سیاسی دستاویزات کی روح کی پاسداری کرے، خاص طور پر امور تائیوان سے متعلق وعدوں کی پاسداری کرے، اور عملی اقدامات کے ذریعے چین۔جاپان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دے۔

    زبان