16 جولائی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے نائجیریا کے سابق صدر محمدو بوہاری کے انتقال پر نائجیریا کے صدر بولا ٹینوبو کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا، جس میں انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور بوہاری کے اہل خانہ اور نائجیریا کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ سابق صدر بوہاری نے قومی اتحاد اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور چین - نائجیریا ، چین - افریقہ دوستی اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا۔ ان کا انتقال نائجیریا کے عوام کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے اور چینی عوام نے ایک اچھا دوست کھو دیا ہے۔ چین ، چین-نائجیریا تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لئے نائجیریا کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔