24 جولائی کو کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن منیٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین کو ایک خط بھیجا، جس میں سلامتی کونسل سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی مداخلت کرکے تھائی فوج کی جانب سے "کمبوڈیا کے خودمختار علاقے پر حملے" کو روکے۔
اسی دن صبح تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر پہلے فائرنگ کرنے کا الزام لگایا۔ تھائی بری فوج کے دوسرے ملٹری ریجن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ آج صبح 10 بج کر 58 منٹ پر تھائی فضائیہ کے ایف سولہ جنگی طیاروں نے کمبوڈیا کی دو فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا۔ تھائی لینڈ کے فوجی ٹیلی ویژن کے مطابق کمبوڈیا کی جانب سے داغے گئے بی ایم 21 راکٹ تھائی لینڈ کے صوبہ سیاکوجو میں ایک گیس اسٹیشن پر گرے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں طلبائ اور شہری زخمی ہوگئے۔ تاحال کمبوڈیا میں چینی سفارت خانے نے کمبوڈیا میں موجود چینی شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ کمبوڈیا تھائی سرحدی علاقے کا سفر کرنے سے گریز کریں۔