• صفحہ اول>>سیاست

    چین کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، چین کی وزارت عوامی سلامتی

    (CRI)2025-07-24

     23 جولائی کو چین کی وزارت عوامی سلامتی کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں قتل کی شرح ، فوجداری جرائم کی شرح اور بندوق اور دھماکے کے واقعات سب سے کم ہیں، اور چین کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔چینی وزارت عوامی سلامتی کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ چین کی"14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی" کی مدت کے دوران، ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک فراڈ کے کل 1.739 ملین کیسوں کا کریک ڈاؤن کیا گیا۔غیر ملکی فراڈ گروپوں کو غیر قانونی خدمات فراہم کرنے والے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 3 لاکھ 66 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا گیا، جن میں فراڈ گروہوں کے 3،442 "فنانسرز"، سرغنہ اور اہم ممبران شامل ہیں۔

    زبان