23 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکھون نےپریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 جولائی 2025 سے چینی شہریوں کو سیاحتی ویزے جاری کرنا دوبارہ شروع کرے گا ۔ اس اعلان پر گو جیا کھون نے کہا کہ اہلکاروں کے تبادلے کی سہولت کو فروغ دینا تمام فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ چین بھارت کے ساتھ رابطے اور مشاورت کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے کی سہولیات کو مسلسل بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔