• صفحہ اول>>سیاست

    سرحدی امور پر چین بھارت مشاورت اور رابطہ کاری کے میکانزم کی 34 ویں میٹنگ کا انعقاد

    (CRI)2025-07-24

    23 جولائی کوچین کی وزارت خارجہ کے سرحدی اور سمندری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لیانگ اور بھارت کی وزارت خارجہ کے مشرقی ایشیا کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری گورنگ لال داس نے نئی دہلی میں سرحدی امور پر چین بھارت مشاورت اور رابطہ کاری کے میکانزم کی 34 ویں میٹنگ کی صدارت کی جس میں دونوں ممالک کے ورزات خارجہ،قومی دفاع اور امیگریشن امور سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    دونوں ممالک کے رہنماوں کے اتفاق رائے کی روشنی میں فریقین نے سرحدی امور پر چین اور بھارت کے خصوصی نمائندوں کے 23 ویں مذاکرات میں طے شدہ ثمرات پر عمل درآمد پر گہرے انداز میں تبادلہ خیال کیا اور خصوصی نمائندوں کی 24 ویں ملاقات کی مشترکہ تیاری پر اتفاق کیا۔

    فریقین نے گزشتہ سال سے سرحدی صورتحال پر کنڑول میں حاصل کردہ پیش رفت کو سراہا، سرحدی مذاکرات ، سرحدی کنڑول ، میکانیزم کی تعمیر اور سرحد پار تبادلہ و تعاون سمیت امور پر کھلے اور گہرے انداز میں تبادلہ خیال کیا اور ابتدائی اتفاق رائے حاصل کیا۔ فریقین نے مواصلات کے سفارتی اور فوجی ذرائع کو برقرار رکھنے اور سرحدی علاقے میں امن و استحکام کا تحفظ کرنے پر اتفاق کیا۔

    زبان