24 جولائی کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے چینی اور یورپی رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چین اور یورپی یونین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ اور پیرس معاہدے کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ، چین اور یورپی یونین کے رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افراتفری کی شکار موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے موسمی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششوں کو تیز تر کرنا نہایت اہم ہے۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کا فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدہ بین الاقوامی ماحولیاتی تعاون کے بنیادی اصول ہیں اور تمام فریقوں کو مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، مختلف قومی حالات کو مدنظر رکھنا ہوگا اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے کو جامع، دوستانہ اور مؤثر انداز میں نافذ کرنا ہوگا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ منصفانہ عالمی تبدیلی کو آگے بڑھانے میں مشترکہ طور پر قائدانہ کردار ادا کیا جائے۔



