• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کی نینو "ٹو-فوٹون فیکٹری" کا عالمی ریکارڈ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-25
    چین کی نینو

    25 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)جنوبی چین کے صوبے گوانگ جو کی سن یات -سین یونیورسٹی کے مطابق، چین کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے کوانٹم ٹیکنالوجی میں عالمی سطح کی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس ٹیم نے روشنی کا ایک ایسا منبع تیار کیا گیا ہے جو تقریباً کامل درستگی کے ساتھ کام کرتا ہے۔

    نیچر پر آن لائن شائع ہونے والی اس تحقیق کے سربراہ ، یونیورسٹی کے شعبہِ فزکس کے دو پروفیسرز ، وانگ شوئے ہوا اور لیو جن تھے۔

    وانگ شوئے ہوا کہتے ہیں کہ نیکسٹ جنریشن کوانٹم درستگی ماپنے کی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور فنکشنل فوٹونک کوانٹم معلومات کی پروسیسنگ چپس بنانے میں یہ ٹیکنالوجی بہت اہم کردار ادا کرے گی۔

    1960 کی دہائی سے ٹو فوٹون کے بلا توقف اخراج کی نظریاتی پیش گوئی موجود ہے۔ تاہم، ان "جڑواں" فوٹونز کی ممکنہ پیداوار ی شرح عام طور پر واحد فوٹون کی نسبت بہت کم تھی، جس کی وجہ سے تجرباتی مشاہدہ تقریباً ناممکن ہو گیا۔ پچھلے چالیس سالوں میں بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے متعدد تجرباتی کوششوں کے باوجود، اس میدان میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی۔ نیم موصل مادے کی نشوونما اور ڈیوائس پروسیسنگ کی تکنیکوں میں حالیہ پیش رفت نے اس انوکھے عمل کو تجرباتی طور پر حقیقت میں بدلنے میں معاونت کی ہے۔

    اس تحقیقی مقالے کے پہلے مصنف اور سن یات -سین یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر لیو شن فا کہتے ہیں کہ ہم نے ایک انتہائی اعلیٰ معیار کی حامل آپٹیکل مائیکروکیویٹی ڈیزائن کی اور مائیکرو نینو پیمانے پر فوٹون پیدا کرنے کے عمل کو مکمل درستگی کےساتھ کنٹرول کیا۔یہ مائیکروکیویٹی "جوڑی" فوٹون کی پیداوار کا ایک مخصوص راستہ بناتی ہے، تجربات میں ٹو فوٹون کی تابکاری کی کارکردگی کو 0.1 فیصد سے بڑھا کر تقریباً 50 فیصد تک لے جایا گیا۔ یہ پیشرفت ایک کنٹرولڈ، متحرک جڑواں فوٹون پیئر کے ماخذ کی تیاری کو ممکن بناتی ہے۔ لیو نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے بنیادی طور پر نینو پیمانے پر ٹوئن فوٹون پیدا کرنے کے لیے ایک مخصوص 'فوٹون فیکٹری' بنائی ہے، یہ تحقیق، جو نینو سائز کے ٹھوس 'مصنوعی ایٹم' کے ڈھانچے پر مبنی ہے، اس نے کیویٹی کی وجہ سے ٹو فوٹون کے بلا توقف اخراج کے منصوبے کو متعارف کروایا ہے۔یہ ٹو فوٹون کی تابکاری کی شدت کو واحد فوٹون کی سطح کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں پیش پیش رہی اور نئی طلب پر 99.4 فیصد درستگی کے ساتھ متحرک جڑواں فوٹون کی جوڑی کے ماخذ کو کامیابی سے پیدا کیا۔نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارے ٹینگلڈ فوٹونز کے درمیان اعلی سطحی "سائیکک کنکشن"موجود ہے جو کوانٹم مواصلات کی سکیورٹی، قابل اعتماد کوانٹم کمپیوٹنگ اور کوانٹم میٹرولوجی کی درستگی کو بڑھانے کے لیے اس ٹیکنالوجی کی بھرپور صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے ۔

    نیچر کی تجزیاتی ٹیم نے اس کامیابی کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے اسے ٹو فوٹون تحقیق کے میدان میں ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان