28 تاریخ کو بیجنگ کے ضلع می یون میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے مقامی دیہات کا ایک بڑا حصہ پانی کی زد میں آ گیا اور متعدد افراد اس علاقے میں پھنس گئے۔ چند مقامی دیہاتیوں نے پھنسے ہوئے لوگوں کو وہاں سے نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے عمل میں ریسکیو اہلکاروں کی مدد کی اور لوڈر گاڑی کے ذریعے انھیں وہاں سے نکالا۔
ایک مقامی باشندے نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو کے عمل میں حصہ لینے میں چند مقامی افراد بھی شامل ہیں، جو کشتیوں اور لوڈر گاڑی کی مدد سے پھنسے ہوئے افراد کو نکال رہے ہیں، اور ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو تیراکی کی مہارت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پانی میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت اکھٹے ہوئے ہیں۔ ایک مقامی باشندے نے کشتی کی مدد سے کل 17 افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کیا اور ایک اور شخص نے لوڈر گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے 80 سے زائد لوگوں کی جان بچائی۔