عالمی فسطائی جنگ کی فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر 29 تاریخ کو بیجنگ میں ورلڈ یوتھ پیس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں تین ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں پانچ براعظموں کے 130 سے زائد ممالک کے نوجوان نمائندے، چین میں مقیم بین الاقوامی طلباء اور چین کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نمائندے شامل تھے۔
کانفرنس کے دوران" نوجوانوں کی عالمی امن تجویز "جاری کی گئی۔ اس تجویز میں نوجوانوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عالمی امن کے محافظ، تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کے عمل کے علمبردار اور فائدہ مند تعاون کے حامی بنیں ۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے کردار ادا کر یں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کام کریں۔اس تجویز میں دنیا بھر کے نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن کے تحفظ، ترقی کے فروغ اور ایک بہتر مستقبل کی تخلیق کے لئے متحد ہو کر کام کریں۔