29 جولائی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ورلڈ یوتھ پیس کانفرنس کے نام ایک خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ رواں سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔80 سال قبل، چینی عوام نے دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ مل کر ایک مشکل اور خونریز جنگ لڑی، فسطائیت کو مکمل طور پر شکست دی اور بڑی مشکل سے امن حاصل کیا۔
شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئَے کہا کہ امن کا مستقبل نوجوانوں سے ہے۔امید ہے کہ دنیا بھر کے نوجوان دوست اس کانفرنس کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئےخیالات کا تبادلہ کریں گے، باہمی تفہیم کو بڑھائیں گے ، دوستی حاصل کریں گے، سب مل کر امن کے تصور کے حامی اور پرامن ترقی کے علمبردار بنیں گے، اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے اپنی دانش اور طاقت کا حصہ ڈالیں گے۔