• صفحہ اول>>سیاست

    چین 75 ممالک کے لئے یکطرفہ ویزا استثنیٰ یا جامع باہمی ویزا استثنیٰ نافذ کرچکا ہے

    (CRI)2025-07-30

    30 جولائی کو چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کی "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی " کی مدت کے دوران ، چین کے امیگریشن مینجمنٹ نے "کھلے چین" اور "متحرک چین" کیلئے نئی قوت محرکہ فراہم کی ہے۔

    "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی" کی مدت کے دوران ،ملک بھر میں سرحدی معائنہ اداروں نے مجموعی طور پر 1.556 بلین افراد کے ملک میں داخلے اور اخراج کے لئے کام کیا ہے ، اور 98 ملین سے زیادہ جہازوں یا ٹرینوں یا گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے خدمات فراہم کی ہیں ، جس کی بدولت اب چین دنیا میں کسٹم کلیئرنس کے حوالے سے سب سے موثر ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس وقت چین 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ یا جامع باہمی ویزا استثنیٰ نافذ کر چکا ہے۔ ٹرانزٹ میں ویزا فری ممالک کی تعداد 55 تک بڑھا دی گئی ہے، 24 صوبوں (خود مختار علاقوں اور بلدیات) میں داخلے کی بندرگاہوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے، اور قیام کی مدت کو یکساں طور پر 240 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ چینی پاسپورٹ رکھنے والے افراد دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک اور علاقوں میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول سفر کر سکتے ہیں۔

    زبان