• صفحہ اول>>سیاست

    تائیوان انتظامیہ کی "علیحدگی " پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی  وزارت خارجہ

    (CRI)2025-07-30
    تائیوان انتظامیہ کی

    30 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے امریکہ نے نیویارک سے "ٹرانزٹ" کرنے کے منصوبےکو مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد "سفارتی تعلقات والے ممالک" کے دورے کا اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟

    ترجمان نے کہا کہ وہ ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا ایک بنیادی اصول ہے اور بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے بھی ہے ۔ ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقیقت اور عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ کا " علیحدگی " کا اشتعال انگیز اقدام کبھی کامیاب نہیں ہوگا، اور نہ ہی یہ ایک چین کے اصول پر عمل پیرا بین الاقوامی برادری کے مضبوط ڈھانچے کو ہلا سکتا ہے، اور یہ چین کے حتمی وحدت کے تاریخی رجحان کو بھی نہیں روک سکے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ تائیوان کے ساتھ نام نہاد "سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک" صورتحال کو واضح طور پر سمجھیں گے اور جلد از جلد درست فیصلے کریں گے جو تاریخی رجحان اور اپنے لوگوں کے طویل مدتی مفادات کے مطابق ہوں۔

    زبان